بلوچ عوام ملک کے خلاف ہو رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بہت خطرناک بات ہے، یہ سارا نزلہ اسٹیبلشمنٹ پر گر رہا ہے، فائل فوٹو
بلوچ عوام ملک کے خلاف ہو رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بہت خطرناک بات ہے، یہ سارا نزلہ اسٹیبلشمنٹ پر گر رہا ہے، فائل فوٹو

9 مئی کے مقدمات میں عمران خان سے تفتیش

راولپنڈی: سانحہ9 مئی کے مقدمات میں عمران خان سے تفتیشی ٹیم نے ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی۔

راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران کو 9 مئی کے 12 مقدمات میں شامل تفتیش کرلیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں 12 تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے 2 روزہ تفتیش کی اجازت دے رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی کے 12 مقدمات کی تفتیش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں باقاعدہ گرفتاری ڈال دی گئی تھی۔