لکی مروت میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید

راولپنڈی :لکی مروت میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے پاک فوج کے 2 جوان شہید جبکہ 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سپاہی محمد افضل اور سپاہی ابرار حسین نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا کامیابی سے محاصرہ کیا، جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد آفتاب ملنگ اور مسعود شاہ بھی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے، دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔