صوبائی حکومت کے 6 نئے ترجمانوں کی تقرری کو سیاسی حلقوں میں شرجیل انعام میمن کیلئے ’’جھٹکا‘‘ قرار دیا جارہا ہے، فائل فوٹو
صوبائی حکومت کے 6 نئے ترجمانوں کی تقرری کو سیاسی حلقوں میں شرجیل انعام میمن کیلئے ’’جھٹکا‘‘ قرار دیا جارہا ہے، فائل فوٹو

مراد علی شاہ کے اثاثوں میں کمی،شرجیل میمن کروڑوں کے مالک

حیدرآباد:  پی پی رہنما و سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے مالی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں جن کے مطابق مراد شاہ کے اثاثے 10 کروڑ کم ہوگئے،جبکہ شرجیل میمن یو اے ای کے اقامہ کے ساتھ مارکیٹنگ منیجربھی رہے ہیں۔ان دونوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جمع کروائے گئے اثاثوں کی تفصیلات روزنامہ 92 نیوز نے حاصل کرلی۔

دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے اثاثوں کی مالیت 24 کروڑ 75 لاکھ 88 ہزار 470 روپے ہے جبکہ گذشتہ سال ان کے اثاثوں کی مالیت 35 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار 987 روپے تھی۔گزشہ سال کے مقابلے میں 10 کروڑ کم اثاثے ظاہر کئے ہیں۔دوسری جانب سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں، شرجیل انعام میمن ملک و بیرون ملک کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں.

شرجیل انعام میمن یو اے ای کے اقامہ کے ساتھ مارکیٹنگ منیجر بھی رہے، شرجیل انعام میمن کی جانب سے ظاہر کردہ اثاثوں میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی میں 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ایک بنگلہ،تھرپارکر میں 11ایکڑ 33 گھنٹوں پر مشتمل 16 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی زرعی اراضی ہے۔