فائل فوٹو
فائل فوٹو

توہین عدالت کیس ، پی ٹی آئی کی درخواست پرالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

اسلام آباد: پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اور بلے کے نشان سے متعلق توہین عدالت کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تک جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اور بلے کے نشان سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر شائع کرنے کا حکم دیا تھا۔

جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقاراحمد نے سماعت کی،قاضی انورایڈووکیٹ اور شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے 16جنوری تک جواب طلب کرلیا۔