سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد نہ ہو تو توہینِ عدالت کا نوٹس ہوتا ہے، فائل فوٹو
سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد نہ ہو تو توہینِ عدالت کا نوٹس ہوتا ہے، فائل فوٹو

چیف جسٹس نے وکیل پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی کو ڈانٹ پلا دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کے دوران  چیف جسٹس پاکستان نے سینئر وکلا کی موجودگی میں بات کرنے پر وکیل پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی کو ڈانٹ پلا دی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ کوکوئی تمیز نہیں کہ سینئر وکلا کی موجودگی میں اجازت لے کر بات کرتےہیں،آپ کی پارٹی کے وکیل موجود ہیں آپ بیٹھ جائیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کتنے ممبر ہیں آپ کی جماعت کے؟نیاز اللہ نیازی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے 8لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ممبرز ہیں،وکیل پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے کہاکہ ویڈیوز چلانے کی اجازت  دے دیں،عدالت کو ثبوت دکھاناچاہتے ہیں،ووٹنگ ہوئی تھی، ویڈیوز چلا کر دیکھ لیں۔

چیف جسٹس نے نیاز اللہ نیازی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ آج وکیل نہیں پارٹی ہیں،آپ کوکوئی تمیز نہیں کہ سینئر وکلا کی موجودگی میں اجازت لے کر بات کرتےہیں،آپ کی پارٹی کے وکیل موجود ہیں آپ بیٹھ جائیں۔