آئی ٹی سیکٹر کے محمد شہیر وقار کو فوراً عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کر دی گئی، فائل فوٹو
آئی ٹی سیکٹر کے محمد شہیر وقار کو فوراً عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کر دی گئی، فائل فوٹو

احترام رمضان، میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان

پشاور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاورنے مارچ میں شیڈول میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

پشاوربورڈ کے مطابق خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحانات ایک ماہ کیلیے 18 اپریل تک ملتوی کردیے گئے ہیں جو پہلے 14 مارچ کو ہونے تھے۔

بی آئی سی ای پی کے چیئرمین پروفیسر نصر اللہ خان یوسفزئی نے بتایا کہ طلبا اور والدین کے اصرار پر ماہ رمضان کے تقدس کے پیش نظر امتحانی شیڈول میں تبدیلی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ صوبے کے تمام بورڈ چیئرمینز کے اجلاس میں کیا گیا۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق حکومت نے بورڈ کو رمضان کے دوران امتحانات منعقد نہ کرنے کی ہدایت کی تھی، لہٰذا حکم کی تعمیل کرتے ہوئے امتحانات کے شیڈول پر نظر ثانی کی گئی۔