بھارتی ایجنسی راء پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے ،جان اچکزئی

اسلام آباد: بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ  بھارتی خفیہ ایجنسی را بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے  آ ج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  دشمن کو اس کے مذموم عزائم میں کامیاب ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 انہوں نے پاکستان میں امن و سلامتی کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جان اچکزئی نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت سے کسی صورت ڈرنے والے نہیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر بھارت کو 2019 واقعہ یاد کروانا ہو گا ۔