اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی کی وفاقی دارالحکومت میں انٹری،ممتازکاروباری شخصیت چوہدری عبدالرؤف کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان،پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ،صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کاچوہدری عبدالرؤف کی شمولیت کاخیرمقدم ،عبدالعلیم خان نے چوہدری عبدالرؤف کو آئی پی پی اسلام آباد کا صدر بھی مقرر کردیا ،چوہدری عبدالرف کی پارٹی کارکنوں کے ہمراہ پارٹی صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات،صدر آئی پی پی نے چو ہدری عبدالرف اور ان کے ساتھیوں کو آئی پی پی میں شمولیت پر پارٹی مفلرپہنائے ۔
اس موقع پر عبد العیم خان نے کہا کہ ہم استحکام پاکستان پارٹی کا منشور گھر گھر پہنچائیں گے، چوہدری عبدالرؤف کی قیادت میں آئی پی پی مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی، استحکام پاکستان پارٹی اسلام آباد سمیت پورے پاکستان کی آواز بنے گی۔