الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو
الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو یاد دہانی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی یقینی بنائیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ سیاسی جماعتیں 5 دن میں جنرل نشستوں پر مرد و خواتین امیدواروں کی فہرست جمع کرائیں۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر پوسٹ کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں جنہیں عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں، الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 206 کے تحت، جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی کو یقینی بنانا لازمی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنی پوسٹ میں تمام متعلقہ سیاسی جماعتوں کے لیے ہدایات بھی جاری کی ہیں۔