راولپنڈی: جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خوردبرد کیس کی سماعت میں نیب نے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کیا۔ کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔
فواد چوہدری کی جانب سے وکیل عامرعباس اور نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت جج نے فواد چوہدری کے فیصل چوہدری سے مکالمہ کیا کہ اورباتیں کرنی ہیں؟ کرلیں باتیں اور۔۔۔ جس پرفیصل چوپدری کا کہنا تھا کہ باتیں کہاں ختم ہوتی ہیں۔
وکیل صفائی نےاپنے دلائل میں کہا کہ نیب فواد چوہدری کو ہراساں کررہا ہے، 26 دن جسمانی ریمانڈ کے لیے لیکن انکوائری مکمل نہیں ہوئی۔
نیب کی جانب سے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پرعدالت نےفیصلہ محفوظ کرلیا جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے فواد چوہدری کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیاگیا۔