قمبر : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن قریب ہیں اور ہم سازشوں کو ناکام کر کے عوام کے ساتھ وفاق میں حکومت بنائیں گے۔گزشتہ روز قمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے صوبائی امیدواروں کو تیر کے بجائے علیحدہ انتخابی نشانات دیئے گئے ہیں، ہم اس فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے اور عدالت بھی جائیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن نہ ہونے کی غلط فہمی رکھنے والوں کو نقصان ہوگا، جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے کہا تھا کہ 8 فروری کو الیکشن پتھر پر لکیر ہیں اور اب ہمیں انتخابات بہت قریب نظر آرہے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہماری انتخابی مہم کافی عرصے سے جاری ہے اور پی پی نے معاشی معاہدہ عوام کے سامنے رکھ کر اْن سے ساتھ مانگا ہے۔
بلاول نے ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرانے سیاست دان نفرت اور تقسیم کی بات کررہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوام پر اعتماد کرتی ہے، عوام نئی سیاست اور نئی سوچ کا ساتھ دیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اب جمہوری جماعت نہیں رہی، وہ مقابلہ نہیں مخالفین کو پچ آؤٹ کرنا اور اکیلے ہی میدان میں کھیلنا چاہتی ہے۔ کل لاڑکانہ میں عوامی معاشی معاہدے کا اعلان کرونگا۔سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جاری منصوبوں کی وفاقی حکومت کے فنڈز بند کئے ہیں۔صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن یہ فنڈز بند نہ کرائے کیونکہ اس سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ہم نہیں چاہتے کہ کسی جماعت کو انتخابی نشان نہ ملے۔میری ہمدردی پی ٹی آئی کارکنوں سے ہے۔
ان خیالات کا ظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میروخان میں گوپانگ ہاؤس پر تعلقہ میروخان، تعلقہ قمبر اور تعلقہ سجاول کے کارکنان اور میڈیا سے گفتگو کے دواران کیا۔پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ونگ کی مرکزی صدر میڈم فریال تالپور۔پیپلزپارٹی سندھ کے صدر و صوبائی حلقہ پی ایس 15 میروخان کے امیدوار نثار احمد کھوڑو۔سابق ایم این اے خورشید احمد جونیجو۔سابق ارکان اسمبلی میر نادر علی خان مگسی۔نواب سردار خان چاندیو۔سابق ایم این اے رمیش لعل موٹوانی۔برھان خان چانڈیو بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی جماعت کو انتخابی نشان سے محروم رکھا جائے۔لیکن پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن درست نہیں تھا جسکی وجہ سے ایسا فیصلہ آیا تاہم ان کی ہمدردی پی ٹی آئی سے ہے ،ہم تنخواہ ڈبل کریں گے 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے بینظیر کسان کارڈ متعارف کرائیں گے مزدور کارڈ متعارف کرائیں گے یوتھ کارڈ لے کر ائیں گے بیروزگار افراد کو نوکریاں دیں گے۔