تفتیشی آفیسر مجھے قائل کرے جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ فائل فوٹو
تفتیشی آفیسر مجھے قائل کرے جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ فائل فوٹو

شیخ رشید پھر شکنجے میں آ گئے

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گیارہ مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد ایک مقدمے میں عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ نیو ٹائون میں مقدمہ درج تھا جس میں ان پر حساس ادارے کی عمارت پر حملے کا الزام تھا، انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے ان کی ضمانت خارج ہونے پر تحویل میں لے لیاگیا۔

قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو (جنرل ہیڈ کوارٹرز) پر حملہ کیس میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید اور شیخ راشد کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور بھتیجے راشد شفیق کے خلاف سانحہ 9 مئی کے حوالے سے 12 مقدمات درج ہیں جن میں پولیس نے گرفتاری مانگ رکھی ہے۔