سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف سوشل میڈیا مہم روکنے کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

اسلا م آباد: نگران حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ جے آئی ٹی کے سربراہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہو ں گے،ٹیم ججوں کیخلاف سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ کرنے والوں کی نشاندہی کرے گی۔

سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کا چالان ہو گا، متعلقہ عدالتوں میں مقدمات چلیں گے۔جے آئی ٹی 15 دن میں وزارت داخلہ کو پیش رفت رپورٹ پیش کرے گی۔جے آئی ٹی میں انٹیلی جنس بیورو، آئی ایس آئی، پولیس اور پی ٹی اے کے نمائندے شامل ہونگے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں شامل آئی بی اور آئی ایس آئی کا نمائندہ گریڈ 20 کا افسر ہوگا۔جے آئی ٹی ملزمان کی شناخت کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سفارشات دے گی۔