فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران سے کراچی میں بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف

کراچی: ایران میں بیٹھ کرکراچی میں بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلانے والے گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کارروائی میں گارڈن سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،ترجمان رینجرز نے بھتہ خوری میں ملوث 2 ملزمان نورمحمد اورعیسیٰ کو گرفتارکیا اوربھتہ طلب کرنیکی آڈیو بھی جاری کردی،ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے ٹمبرمارکیٹ لیاری کے دکاندار سے 5 لاکھ بھتہ طلب کیا تھا اورخود کو گینگ وارکمانڈروصی اللہ لاکھو ظاہرکیا تھا،ملزمان کی 50 ہزاربھتہ دینے پربات طے ہوگئی تھی اورآئرن اسٹورکے مالک کو اسکے ملازم کے ہاتھوں رقم بھیجنے کا کہا،اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز سندھ نے خصوصی ٹیم تشکیل دی اورجدید تکنیکی ذرائع کے استعمال سے ملزمان کو گرفتارکرلیا،دوران تفتیش ملزمان نے بتایا بھتہ وصولی کیلئے ایران سے ہدایات دی جارہی تھیں،رینجرزکے مطابق ملزم عیسیٰ کا خاندان گزشتہ 3 سال سے ایران چاہ بہار میں رہائش پذیرہے تاہم ملزمان کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،گرفتارملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔