پاک ایران کشیدگی، قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج طلب

اسلام آباد:  پاک ایران کشیدگی کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج طلب کرلیے گئے۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے پونے تین بجے ہونے والے اجلاس میں تمام سروسز چیفس ،ڈی جی آئی ایس آئی اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔اس دوران پاک ایران تازہ ترین صورتحال پرغور ہوگااور بریفنگ دی جائےگی، اس حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سلامتی کی صورتحال پر غورکیا جائے گا۔ اجلاس نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت دن دو بجے ہوگا۔