شہر اقتدار کے نواحی علاقہ چروٹہ کا روشن ستارہ غروب ہو گیا

تحریر:جاوید چوہدری

ہاۓ حاجی منظور بھی داعی اجل کو لبیک کہہ
گئے،كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ۔
"ہر جاندار چیز نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے.پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر مظفرآباد کے سینیئر اور انتہاٸی متحرک راہنما یونین کونسل گوجرہ کے سیاسی و سماجی ہر دلعزیز عوامی شخصیت حاجی منظور صاحب بھی داغ مفارت دے گئے۔اللہ پاک حاجی منظور صاحب کی کامل بخشش عطا فرمائے اور خاندان والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے مرحوم کی نماز جنازہ سیکڑوں سوگوران کی موجودگی میں گوجرہ کے نواحی علاقہ چروٹہ کے مقام پر ادا کر کے آباٸی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحوم ایک نفیس انسان تھے جنہوں نے زندگیا ایک طویل عرصہ دیار غیر سعودی عرب میں گزارہ،آپ پہلے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے ساتھ وابستہ تھے بعد ازاں سابق سینیروزیر خواجہ فاروق احمد کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گیے،آپکی شمولیت سے تحریک انصاف گوجرہ اور شر بھر میں مذید مستحکم ہوٸی آپ کی شمولیت سے خواجہ فاروق احمد کی کامیابی یقینی ہوٸی،آپ کو علاقہ بھر میں قدر و منزلت کی نگاہ سے جانا و پہچانا جاتا تھا،آپ نے ہمیشہ پسے ہوۓ طبقات کا کھل کر ساتھ دیا علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمیشہ مصروف جدوجہد رہے،دیار غیر میں بھی آپ روزانہ اپنے علاقہ لوگوں اور شہر کی معلومات حاصل کرتے اور بےچین رہتے،چروٹہ کی تعمیر و ترقی کےلیے آپ کا کردار کلیدی رہا،سماجی کاموں میں ہمیشہ صف اول میں رہتے،آپ کے بھاٸی حاجی سیلمان کو کون نہیں جانتا،چروٹہ کی جانب جانے والی پہلی سڑک تعمیر کروانا آپ ہی کی کوششوں جدوجہد کا ثمر ہے،آپ نے لاتعداد حج و عمرے کیے،علاقے کی رابطہ سڑکوں کے علاوہ قبرستانوں کی چاردیواری،پینے کے صاف پانی کے علاوہ ریاست کی مقتدر شخصیات کا آپ کو اعتماد حاصل تھا،صدر ریاست بیرسٹر سطان محمود چوہدری کے دست راست ہونے جا بھی اعزاز حاصل تھا آپ نے مرتے دم تک بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا دامے درمے سخنے ساتھ نبھایا،آپ کے والد یار علی کا نام بھی علاقے کے معززین میں شامل تھا جبکہ آپ کے بھاٸی حاجی سیلمان نے بھی ہمیشہ عوامی علاقاٸی تعمیر و ترقی خوشحالی کے لیے خود کو وقف رکھا یہی وجہ تھی کہ آپ کے گھرانے کو علاقہ بھر میں خصوصی قدر و منزلت سے دیکھا جاتا ہے،آپ کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوران میں ہیں،بیٹے عبدالغفور،شہزاد منظور اور سعد علی آج بھی علاقے کی عوام کے شانہ بشانہ خوشحالی تعمیر و ترقی کےلیے مصروف جدوجہد ہیں،آپ کے نماز جنازہ میں سیاسی سماجی مذہبی تجارتی علمی ادبی صأفتی عوامی اکابرین سول سوساٸٹی کے نماٸندگان،وزرا حکومت سمیت سرکاری آفیسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی،شریک ہونے والوں میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد،سابق مشیر حکومت سردار تبارک علی،مٸیر بلدیہ سید سکندر نثار گیلانی،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار مبارک حیدر،ڈویژنل سینیر ناٸب صدر پیپلز ہارٹی و سابق ایڈنسٹریٹر ضلع کونسل خورشید حسین کیانی،سابق چیرین مقامی زکواة و عشر کمیٹی سردار نوید علی،پرسنل اسسٹنٹ ہمراہ صدر ریاست و سینیر صحافی جاوید چوہدری،کہنہ مشق صحافی لیاقت بشیر فاروقی،کونسلر سید ظہیر حسین شاہ،سردار مبشر جہانداد،انجم زمان اعوان، محسن سواتی،چوہدری فتح یاب گجر،چوہدری میر افضل،نمبردار تسلیم مغل،شاہ ویز چوہدری،مشتاق قریشی،سردار واصف گجر،مظہر اللہ چوہدری،سعید اعوان ایڈووکیٹ،سردار انجم،خورشید بلوچ،چوہدری بلال،نواز بلوچ،چوہدری عبدالرزاق،سردار متاز،محمد رفیق،عبدالعزیز کوکا،چوہدری سفیان سمیت دیگر موجود تھے،آپکی وفات سے شہر مظفرآباد ایک متحرک سیاسی راہنما سے محروم ہوا جس کی تلافی ممکن دکھاٸی نہیں دیتی،آپکے چاہنے والے بدستور آپکی دعاے مغفرت اور سوگوران سے اظہار تعزیت کرنے کے لیے آپکی رہایش گاہ پر جوق در جوق آ رہے ہیں لوگوں اور عوام علاقہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے مطالبہ کیا ہے کہ چروٹہ سڑک کا نام حاجی چوہدری منظور کے نام سے منسوب کیا جاۓ۔بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گٸی ایک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا۔

۞اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۞۔