پاکستان میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان،ماہرین فلکیات

کراچی: رمضان المبارک پاکستان میں مارچ میں شروع ہوگا ۔ماہرین فلکیات کے مطابق یکم رمضان المبارک 11 مارچ اور عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو منائی جائے گی۔،تاہم حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کریگی۔ رواں سال رمضان المبارک 26 سال کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔ 2024 سے رمضان سردیوں میں آتا رہے گا تاہم ابتدائی دو سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا۔اس کے بعد 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔ماہرین نے فلکی حساب سے پاکستان ، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔