کیچ(اُمت نیوز)بلوچستان کے ضلع کیچ میں موبائل فون ٹاور کی تنصیب کے لیے کام کرنے والے 5 مزدوروں کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا، لیویز حکام کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
گزشتہ روز کیچ کے علاقے ڈنڈار سے 5 مزدوروں کو اغواء کیا گیا تھا۔
لیویز حکام کے مطابق کیچ کی سب تحصیل ہوشاپ کے نواحی گاؤں ڈنڈار میں سرکاری ٹیلی کام کمپنی کے ایک نئے ٹاور کی تنصیب کے لیے کام کرنے والے پانچوں افراد کی بازیابی تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
مغویوں کی تلاش کا کام جاری ہے، علاقے میں مقامی افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، تاہم ابھی تک اس حوالے سے پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔
پانچوں افراد گزشتہ روز موبائل فون ٹاور کی تنصیب کے لیے ہوشاپ کے علاقے ڈنڈار گئے تھے اور لاپتہ ہوگئے ۔
پانچوں مغویوں کے نام نذیر احمد، محمد طارق، صفدر علی، فاروق اور حسنین بتائے گئے ہیں جن کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔
لیویز حکام کے مطابق یہ افراد بغیر سیکیورٹی کے اس علاقے میں کام کے لیے گئے تھے۔