اسلام آباد : پاک ایران تنا ئو میں کمی کے بعد دونوں ممالک کے سفیر آج (جمعہ کو ) اپنی اپنی ذمہ داریوں کے ممالک پہنچیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے ایران میں سفیر محمد مدثر ٹیپو ایران کے لیے روانہ ہو گئے ۔ مدثر ٹیپو 17 جنوری کو ایران سے واپس اسلام آباد پہنچے تھے۔ جبکہ ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم آج پاکستان پہنچیں گے۔ایرانی سفیر 16 جنوری کو ایران واپس روانہ ہوئے تھے۔سفارتی ذرائع کے مزید بتایا کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداﷲیان آئندہ ہفتے پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا، فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos