پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی تعلقات کے  نئے دور کا آغاز ہوگیا، فائل فوٹو
پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی تعلقات کے  نئے دور کا آغاز ہوگیا، فائل فوٹو

پاک ایران تعلقات بحال،سفیروں نے دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے 17 جنوری سے معطل ہونے والے سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال ہوگئے۔ایران اور پاکستان کے سفیروں نے ایک دوسرے کے ملکوں میں سفارتی ذمے داریاں دوبارہ سنبھال لیں۔ ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو اسلام آباد سے تہران پہنچ گئے۔ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم پہلے ہی پاکستان میں ہیں۔پاک ایران تنازع کے دوران رضا امیری چھٹی پر ایران میں تھے۔ قبل ازیں جمعہ کو پاک ایران سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے عملی اقدامات کے تحت ایران کیلئے پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران روانہ ہوئے۔

مدثر ٹیپو نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ پاکستان کی قیادت کی مخلصانہ اور نیک خواہشات کے مطابق تہران جا رہا ہوں۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور پرامن تعلقات کے فروغ کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہوں۔دوسری جانب پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر کی بھی آج اسلام آباد واپسی کا امکان ہے۔باہمی تعلقات کی بحالی کے اقدامات کے تحت پاکستان نے ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے۔