سی ٹی ڈی پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 11 دہشتگرد گرفتار

 

لاہور(اُمت نیوز) سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 135 آپریشنز کیے، جس میں 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائیاں لاہور، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، نارووال اور جہلم میں کی گئیں۔

بہاولپور سے گرفتار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سے متعلق حکام نے بتایا کہ وہ افغانستان سے تربیت یافتہ ہے۔ مختلف کارروائیوں میں گرفتار دہشت گردوں کی شناخت گل شادین، کاظم، نواب، اسامہ، اعجاز، ظہیر، مصطفی خان اور رسول خان وغیرہ کے ناموں سے ہوئی، جن سے دھماکا خیز جیکٹ، آئی ای ڈی بم، ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز، نقدی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رے تھے۔ علاوہ ازیں رواں ہفتے790 کومبنگ آپریشنز کے دوران 80 مشتبہ افراد گرفتار کیے ۔ اس دوران 33546 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔