پشاور: عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہیں، اٹھارہویں آئینی ترمیم کو واپس نہیں کیا جاسکتا،دوبارہ دہراتے ہیں کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم ختم ہونے نہیں دیں گے،چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں نمائندگی نہیں تھی لیکن مشرف دور میں کالاباغ ڈیم کو دفنایا تھا،انہوں نے کہا کہ گزشتہ10 سال سے 18ویں آئینی ترمیم پر عملدرآمد نہیں ہورہا، ان لوگوں کو حکومتیں دی گئیں جنہیں پشتونوں کے حقوق سے کوئی سروکار نہیں تھا،ایمل ولی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہر ادارے کی خوداحتسابی سب سے ضروری ہے، پارلیمان میں آواز اٹھائیں گے،دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے پارلیمان کی کمزوریوں کو ختم کرنا ہوگا۔