کراچی: مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر وامیدوارپی ایس 97 احمدندیم اعوان نےکراچی میں سیاسی جماعت کے کارکنان پر فائرنگ کےواقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکہاہے کہ سیاست میں تشدد کاعنصر ختم ہوناچاہیے،گالی اور گولی کی زبان کےاستعمال کوترک کرناہوگا،سیاسی جماعتیں صبر و تحمل کادامن کسی صورت نہ چھوڑیں۔ سیاسی قیادت کو ٹھنڈے دل ، حوصلے اور ٹھنڈے دماغ کے ساتھ معاملات کو دیکھنا ہوگا ۔ ہمیں ایک دوسرے سے شکایت اور نظریاتی اختلاف ہو سکتا ہے مگر ہمیں تشدد سے دور رہنا چاہئے۔احمدندیم اعوان نے قانون نافذکرنے والے اداروں سے واقعےکی شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔