اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات و پارٹی چیف الیکشن کمشنر روف حسن نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد کے ساتھ سیاسی اتحاد پارٹی کی سنگین غلطی تھی جس کا کھلے دل سے اعتراف کرتے ہیں شیخ رشید احمد گیٹ نمبر 4کی پیداوار ہیں، شہریار ریاض کے پارٹی ٹکٹ کے بارے میں جھوٹا الزام لگا کر شیخ رشید احمد نے اپنی اوقات دکھا دی ہے، شیخ رشید نے بہت زور لگایا کہ پی ٹی آئی انکے مقابلے امیدوار کھڑانہ کرئے مگر کپتان نے شہر یار ریاض پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹکٹ دے کر شیخ رشید احمد کے سارے خواب توڑ دئیےجس کی وجہ سے شیخ رشید احمد ڈس انفارمیشن پھیلارہے ہیں جس کی پارٹی شدید مذمت کرتی ہے۔
سیکرٹری اطلاعات نے کہا پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کا پینل میدان میں اترے گا انکے مدمقابل کوئی دوسرا پینل سامنے آتا ہے تو ووٹنگ ہوگی وگرنہ عمران خان کا پینل بلا مقابلہ جیت جائے گا ،پی ٹی آئی کی رابط ایپ میں جو ممبران رجسرڈ ہیں وہ ہی الیکشن لڑنے کے اہل ہونگے عمران خان پینل کی سربراہی کون کرے گا اس کا اعلان اگلے 24گھنٹوں میں کرینگے۔انہوں نے کہا حلقہ این اے 56میں شہر یار ریاض نے شیخ رشید احمد اور حنیف عباسی کی دوڑیں لگوادی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ باجوڑ میں شہید ہونے والا ریحان زیب ہماری جماعت کا ورکر تھا۔انہوں نے کہا ٹرن آوٹ 60 فصید رہا تو دوتہائی اکثریت ہماری ہوگی۔