کراچی (اُمت نیوز)کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی تھی۔
آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل، صدر، اولڈ سٹی ایریا، ایم اے جناح روڈ، گلستان جوہر، گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی تھی۔