دولہا اور دلہن نے الگ الگ امیدواروں کو ووٹ ڈالا، فائل فوٹو
دولہا اور دلہن نے الگ الگ امیدواروں کو ووٹ ڈالا، فائل فوٹو

ملتان اور لیاقت پور میں دولہا دُلہن بھی ووٹ ڈالنے پہنچے

ملتان: عام انتخابات کے موقع پرزندگی کی نئی شاہراہ پر قدم رکھنے والے دو جوڑوں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

لیاقت پور میں دلہن شوہر کے ساتھ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچی۔دونوں کا آج ولیمہ تھا تاہم اس جوڑے نے قومی فریضہ ہورا کرتے ہوئے حکومت کے چناؤ میں حصہ ڈالا۔

ملتان میں بھی دولہا اور دلہن زندگی کے اہم موقع کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے۔ اس موقع پر دولہا کا کہنا تھا کہ وہ اوران کی اہلیہ الگ الگ امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔