ملٹری سیکرٹیری نےبہترین پیشہ وارانہ اندازمیں اپنی ذمے داریاں نبھائیں، فائل فوٹو
ملٹری سیکرٹیری نےبہترین پیشہ وارانہ اندازمیں اپنی ذمے داریاں نبھائیں، فائل فوٹو

موبائل و انٹرنیٹ سروسزکی بندش سیکیورٹی کا مسئلہ ہے،نگران وزیر اعظم

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات پُرامن ماحول میں ہوئے۔

اسلام آباد میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موبائل وانٹرنیٹ سروسز کی بندش کو سیکیورٹی کے تناظر میں دیکھنا ہوگا۔

موبائل سروسز کی بندش کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا ابھی تک (لوگوں کو اس کی وجہ سے) کیا مشکلات ہیں لیکن آپ کو پتا ہے ملک میں دہشتگردی کی لہر ہے تو بہت ساری جگہوں پر سیکیورٹی کے تناظر میں اگر کوئی فیصلہ ہوا ہے تو اس کو اسی تناظر میں دیکھا جائے۔‘

ٹرن آؤٹ سے متعلق سوال پر انھوں نے اسے ’قبل از وقت‘ قرار دیا مگر ساتھ یہ بھی کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ یقیناً اچھا ٹرن آؤٹ ہوگا۔