الیکشن 2024: کہیں ن لیگ،کہیں پی پی آگے، بیشتر حلقوں میں آزاد کو سبقت

اسلام آباد،پشاور، لاہور،کراچی (امت نیوز) پاکستان کے بارہویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے گزشتہ روز پولنگ کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوگیا۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 882 خواتین اور 4 خواجہ سراؤں سمیت ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدواروں نے حصہ لیا جن کی تعداد 17816 ہے۔پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کےجاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ بڑی تعداد میں خواتین ، بزرگ شہری اور نوجوان حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشنز پہنچے،انتخابی عمل پرامن بنانے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

غیر سرکاری غیر حتمی ابتدائی نتائج کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کہیں مسلم لیگ ن، کہیں پیپلز پارٹی آگے ہے تو بیشتر حلقوں میں آزاد امیدواروں کو سبقت حاصل ہے۔ ا ین اے10بونیر سے بیرسٹر گوہر علی آگے،این اے 11سے پی ٹی آءی کے حمایت یافتہ سیدفرین شاہ آگے، امیرمقام پیچھے ہیں،این اے 30پشاور سے شاندانہ گلزار آگے،این اے 43ڈیرہ میں دلاور کنڈی آگے اور مولانااسعد محمود دوسرے نمبر پر ہیں ،این اے 44ڈیرہ میں علی امین گنڈاپور پہلے اور مولانا فضل الرحمن دوسرے نمبر پر ہیں،ایبٹ آباد سے علی خان جدون، ہری پور سے عمر ایوب آگےہیں،لاہور کے حلقہ این اے 125 میں ابتک مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک افضل کھوکھر1337 ووٹوں کیساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار جاوید عمر 831 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 127 سےموصول ہونے والے نتائج کے مطابق پی پی پی کے امیدوار بلاول بھٹو 1475 ووٹوں کیساتھ آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا تارڑ 633 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے121 میں لیگی امیدوار شیخ روحیل اصغر 356 ووٹوں کیساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار وسیم قادر 312 ووٹوں کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔این اے 128 سےموصول ہونے والےغیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 756 ووٹوں کیساتھ سلمان اکرم راجہ کی پہلی جبکہ آئی پی پی کے امیدوار عون چودھری 656 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 118 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق لیگی امیدوار حمزہ شہباز 1795 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ 785 ووٹوں کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔

این اے 119 میں لیگی امیدوار مریم نواز،این اے 122 میں ن لیگ کے خواجہ سعدرفیق، این اے 129 میں حافظ نعمان آگے ہیں ۔این اے 130 میں ن لیگ کے امیدوار نواز شریف 464 ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار یاسمین راشد 212 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 123 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز شریف 1595 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 637 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ملتان کے حلقہ این اے 151 کے پولنگ سٹیشن نمبر 146 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار مہر بانو قریشی 726 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے غفار ڈوگر 338 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر اور پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی 285 ووٹ حاصل کر سکے۔ این اے 148 ملتان 1 کے 275 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 230 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم ليگ (ن) کے احمد حسین ڈیہر 164 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 150 ملتان 3 کے341 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے تحت تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مخدوم زین حسین قریشی 291 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ ن لیگ کے جاوید اختر 263 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 77 گوجرانوالہ کے 5 پولنگ سٹیشنز کےنتائج کے مطابق ن لیگ کے چودھری محمود بشیر 2015 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار راشدہ طارق 1635 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔این اے 73سیالکوٹ کے 5 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کی نوشین افتخار2135 ووٹ لے کر آگے اور آزاد امیدوار علی اسجد ملہی 1768 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ این اے 82 سرگودھا سے پیپلزپارٹی کے ندیم افضل چن آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے مختار ملک دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 105 کے4 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اسامہ حمزہ 1645 ووٹ لے کر آگے جبکہ ن لیگ کے چودھری خالد 1235 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔ہالہ کے حلقہ این اے 216 کے 4 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزماں 897 ووٹ لیکر آگے اور ن لیگ کے بشیر میمن 870 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔کمالیہ کے حلقہ این اے 107 کے پولنگ سٹیشن نمبر 23 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ریاض فتیانہ 528 ووٹ لے کر پہلے اور مسلم لیگ (ن) کے اسد الرحمان 128 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر ہیں۔سرگودھا کے حلقہ این اے 86 کے 6 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار مقداد علی بلوچ 1566 ووٹ لے کر آگےاور مسلم لیگ ن کے جاوید حسنین شاہ 987 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 194 کے پہلے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق لاڑکانہ کے لاہور ریگیولیٹر پولنگ اسٹیشن پر بلاول بھٹو زرداری 433 ووٹ لے کر آگے، جے یوآئی کے راشد محمود سومرو 105 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر ہیں۔این اے 64 گجرات 3 کے 358 پولنگ سٹیشنز میں سے 24 کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار قیصرہ الٰہی 7073 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین 3295 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 78 گوجرانوالہ 2 کے 319 پولنگ سٹیشنزمیں سے5 کے نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے خرم دستگير خان 611 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مبین عارف 597 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 71 سیالکوٹ 2 کے 358 پولنگ سٹیشنز میں سے 7 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے خواجہ آصف 4005 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی ریحانہ امتیاز ڈار 3766 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 76 نارووال 2 کے 414 پولنگ اسٹیشنز میں سے 21 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے تحت مسلم ليگ ن کے احسن اقبال 7629 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور آزاد امیدوار جاوید صفدر کاہلوں 3427 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کے 303 پولنگ سٹیشنز میں سے 27 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے بلاول بھٹو زرداری 7134 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں، جے یو آئی کے ناصر محمود 2320 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 201 سکھر 2 کے 300 میں سے 20 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ 10414 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے محمد صالح 1409 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 216 مٹیاری کے 320 پولنگ سٹیشنز میں سے 5 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے تحت ن لیگ کے بشیر احمد 1510 ووٹ لے کر پہلے اور پی پی کے مخدوم جمیل الزمان 1385 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 250 کراچی سنٹرل 4 کے 307 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کےمطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےفرحان چشتی 450 ووٹ لےکرپہلے اورجماعت اسلامی پاکستان کےحافظ نعیم الرحمان227 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔این اے 41 لکی مروت کے 409پولنگ سٹیشنز میں سے 24 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت آزاد امیدوار سلیم سیف اللہ خان 7799 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت 5323 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔کراچی کے این اے 241 کے 5 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجے میں آزاد امیدوار خرم شیرزمان 1458ووٹ لیکر آگے جبکہ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے ڈاکٹر فاروق ستار 408 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔ این اے 47 اسلام آباد ٹو سے مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق فضل چوہدری آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شعیب شاہین دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 242 سے ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال آگے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر پٹیل دوسرے نمبرپر ہیں۔ این اے 207 نوابشاہ میں چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار سردارشیر محمد رند دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 194 لاڑکانہ سے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کےمطابق بلاول بھٹو پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے راشد محمود سومرو دوسرے نمبرپر ہیں۔این اے 209 سانگھڑ میں پیپلز پارٹی کی شازیہ مری 1117 ووٹ لیکر آگے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جے ڈی اے) کے محمد خان جونیجو 71 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ این اے 210 سانگھڑ کے 9 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجے میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی سائرہ بانو 2749 ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے صلاح الدین جونیجو 1741 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 کے 6 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق شیخ رشید احمد 2 ہزار 392 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے حنیف عباسی 2 ہزار 24 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔نارووال کے حلقہ این اے 75 کے 73 پولنگ سٹیشنز کےنتیجے میں آزاد امیدوار دانیال عزیز 17890 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزادامیدوار طاہر علی جاوید 9832 ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔شیخوپورہ کے حلقے این اے 114 کے پولنگ سٹیشن نمبر 60 کےنتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رانا تنویر حسین 506 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری ارشد محمود 345 ووٹ لے کر پیچھےہیں۔