واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، فائل فوٹو
 واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، فائل فوٹو

پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں فائرنگ،3 افراد جاں بحق

شیخوپورہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔

افسوس ناک تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں پیش آیا جہاں پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں فائر کھول دیا گیا، گولیوں کی زد میں آ کر 3 افراد موت کے گھاٹ اتر گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچی تاہم ملزمان فرار ہو چکے تھے، زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔