جن امیدواروں نے انتخابات میں پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا انہیں آزاد ڈکلیئر کیا جائے، فائل فوٹو
جن امیدواروں نے انتخابات میں پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا انہیں آزاد ڈکلیئر کیا جائے، فائل فوٹو

خانیوال سے آزاد امیدوارکا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

خانیوال سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144 سے آزاد امیدوار رضا حیات ہراج اور صوبائی نشستوں پر کامیاب دو بھائیوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چنیوٹ سے منتخب ہونے والے این اے 144 کے آزاد امیدوار رضا حیات ہراج کے دو بھائیوں نے بھی (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ، ان کے دونوں بھائی اصغر حیات ہراج اور اکبر حیات ہراج صوبائی اسمبلیوں سے انتخاب لڑ کر فاتح ٹھہرے۔

واضح رہے کہ سب سے پہلے جس آزاد امیدوار کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان سامنے آیا تھا ان کا ٹیکسلا کے حلقہ این اے 54 سے تعلق اور جیتنے والے آزاد امیدوار عقیل ملک ہیں جنہوں نے اپنی نشست نوازشریف کو پیش کی تھی، جبکہ محمد خان بگٹی نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلا کیا تھا۔