چونیاں(اُمت نیوز)این اے133چونیاں میں لیگی اُمیدوار کی درخواست پر آج دوبارہ گنتی ہوگی۔
ن لیگی رانا محمد اسحاق خان نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ عظیم الدین زاہد لکھوی کی جیت کو چیلنج کیا تھا۔
ریٹرننگ افسر عامر بٹ نے رانا محمد اسحاق خان کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر آج بروز پیر 12 بجے کا وقت دیا ہے۔ ریٹرننگ افسر درخواست پر 14030 ریجکٹ ووٹوں یا خارج ووٹوں کی دوبارہ گنتی کریں گے۔
یاد رہے کہ نو منتخب ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے رانا محمد اسحاق خان کو 10756 ووٹوں سے ہرایا تھا۔ دونوں امیدواروں نے اپنے اپنے پارٹی عہدیداران، کارکنان کو ریٹرننگ آفس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔