کراچی (اُمت نیوز) جماعت اسلامی کے امیدواروں نےصوبائی اسمبلی سندھ کے 4 حلقوں کے نتائج کو چیلنج کردیا ۔
پی ایس 104 کے نتائج کو جماعت اسلامی کےامیدوارجنید مکاتی نے چیلنج کیا ہے ، اس حلقے سے ایم کیوایم پاکستان کے محمد دانیال کامیاب ہوئے تھے۔
پی ایس 123سے جماعت اسلامی کے امیدوار محمد اکبرنے انتخابی نتائج چیلنج کر دیے، جبکہ پی ایس 124 سے جماعت اسلامی کے امیدوار محمد احمد نےانتخابی نتائج کو چیلنج کیا ہے۔
پی ایس 126 سے جماعت اسلامی کے امیدوار نصراللہ نے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا ہے ، اس حلقے سے ایم کیوایم پاکستان کے محمد افتخار عالم کامیاب ہوئے ہیں۔