جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ اور سیاست دونوں سے الک ہورہا ہوں۔جہانگیر ترین

February 12, 2024 · اہم خبریں, قومی
تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے الیکشن میں میرا ساتھ دیا، فائل فوٹو

تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے الیکشن میں میرا ساتھ دیا، فائل فوٹو

لاہور: سربراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ اور سیاست دونوں سے الک ہورہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے الیکشن میں میرا ساتھ دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں عوام کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے حالیہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑا تھا اور دونوں میں انھیں شکست ہوگئی۔الیکشن کے بعد جہانگیر ترین نے الیکشن میں اپنی شکست کو قبول کیا۔