پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی انتقال کرگئے

انجینئر عبدالعزیز کینسرکے مریض تھے، آج کراچی کے ہسپتال میں چل بسے ۔

February 13, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

میہڑ: پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجوانتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ انجینئر عبدالعزیز کینسرکے مریض تھے، آج کراچی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔

عبدالعزیز جونیجو 8فروری کو پی ایس 80خیرپور ناتھن شاہ سے منتخب ہوئے تھے،عبدالعزیز جونیجو دوسری مرتبہ صوبائی نشست پر کامیاب ہوئے تھے۔