عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام کا اعلان کر دیا

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ہوں گے، عمران خان

February 13, 2024 · اہم خبریں, قومی
سارا ملک جھوٹ پر چل رہا ہے، فائل فوٹو

سارا ملک جھوٹ پر چل رہا ہے، فائل فوٹو

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطاق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے  کہاکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ہوں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا، ن لیگ ، ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی کے سوا تمام جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے،جن کو لے کر آئے ہیں وہ سب سے بڑے منی لانڈرر ہیں۔