ہم نے پارلیمان کی خودمختاری سے کبھی انکارنہیں کیا، فائل فوٹو
ہم نے پارلیمان کی خودمختاری سے کبھی انکارنہیں کیا، فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمن آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا ہے کہ اس کے سربراہ مولانا فضل الرحمن شام کو اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

مولانا فضل الرحمن کی یہ پریس کانفرنس موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظرمیں انتہائی اہم ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق)، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ (ق)، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے منگل 13 فروری کی رات رہنما مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر جمع ہوکر مرکز میں حکومت سازی کے لیے 6 جماعتی منصوبے کا اعلان کر چکے ہیں۔

تاہم جے یو آئی (ف) نےاب تک یہ عندیہ دیا ہے کہ وہ حکمران گروپ میں شامل نہیں ہوگی-