آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے، فائل فوٹو
آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے، فائل فوٹو

ایم کیوایم کے قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلیے نام فائنل

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلیے نام فائنل کرلیے ہیں، ایم کیوایم کو قومی اسمبلی میں خواتین کی چار، سندھ اسمبلی میں خواتین کی سات، اور اقلیت کی دو نشستیں ملیں گی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلیے صوفیہ سعید، فرح سہیل، قراة العین، بلقیس مختار، فوزیہ حمید،مسرت جبین اور افشاں قمبر کو نامزد کیا جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں اقلیتی نشستوں پر منگلا شرما اور سنجے پروانی کو نامزد کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کو خواتین کی چار نشستیں ملیں گی جن پر نگہت شکیل، سبین غوری، رعنا انصر اور فرزانہ سعید کو نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کی قیادت آج رات 8 بجے حکومت سازی سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کیلیے گورنر ہاؤس کراچی میں سرجوڑ کربیٹھے گی۔