فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی تردید کردی

پشاور: پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی تردید کردی، برسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ غلط معلومات ہیں ، ہماری ان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

قبل ازیں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ترجمان نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمارے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ابھی تک پرویز خٹک سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے، رابطہ ہوا تو دونوں پارٹیاں مل کر مشاورت کریں گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مل کر حکومت بنانے پر کوئی اعتراض نہیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ساتھ خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے انکار کے بعد پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔