چوہدری شجاعت حسین کی جیل میں پرویز الہٰی سے ملاقات

ملاقات میں ملک کی سیاسی مجموعی صورتحال اور خاندانی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی

February 15, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپندی : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور دیگر رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ سے پونے تین گھنٹے کی طویل ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کیلیے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری وجاہت،چوہدری سالک،چوہدری شافع، منتہا اشرف اڈیالہ جیل پہنچے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی مجموعی صورتحال اور خاندانی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جس میں پرویز الہیٰ  کی صحت اور فراہم سہولیات پر بھی بات چیت کی گئی۔ دو گھنٹے چالیس منٹ تک تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد چوہدری خاندان کے ممبران اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا ٹاک کے بغیر واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔