گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 102 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔
February 17, 2024 · قومی
گلگت بلتستان (اُمت نیوز) گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے شہر گاہکوچ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 102 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔