اسلام آباد(اُمت نیوز)کے الیکٹرک مہنگی بجلی کی پیداوار پر بضد ہے جبکہ متبادل سستی توانائی شامل کرنے سے گریزاں نظر آ رہی ہے۔
دستاویز کے مطابق نیپرا کے بار بار اصرار پر بھی کے الیکٹرک سستی توانائی پر منتقل نہ ہوا، کے الیکٹرک کے پیداواری سسٹم میں متبادل توانائی کی شرح 2.4 فیصد رہی ہے، متبادل توانائی کم شرح سسٹم میں شامل کرنے پر کے الیکٹرک کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کو علاقے میں مزید متبادل توانائی کو شامل کرنے کیلئے متعدد بار کہا گیا، متبادل توانائی کی اضافے سے قیمتوں میں کمی اور جنریشن مکس میں اضافہ ہوتا ہے۔
ماہرین کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک مہنگے پاور پلانٹس کو سسٹم میں شامل کرنے پر زور دیتی رہی، مہنگی بجلی کی پیداوار سے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔