پشاور:جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاالرحمن نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی نادیدہ قوتوں کی کارستانی ہے، نادیدہ قوتوں کو یہ دھاندلا مہنگا پڑے گا۔ سینکڑوں مقدمات میں ملوث ایک شحص کو وزارت اعلیٰ کا منصب دیا جارہا ہے۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عطا الرحمن نے کہا کہ ہمیں پہلے بھی نادیدہ قوتوں سے شکایات تھی لیکن اس بار تو ریکارڈ توڑا گیا ہے۔
صوبائی امیر جے یو آئی نے کہا کہ س انداز میں ان لوگوں نے دھاندلا کرکے سیٹوں کی بندر بانٹ کی ان کو لگتا ہے یہ ملک صرف انکا ہے۔
مولانا عطاالرحمن نے کہا کہ ریکارڈ ساز دھاندلی نے 9 مئی کے بیانیے کو دفن کردیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos