بلوچستان (اُمت نیوز)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں 2 مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کوسٹل ہائے کنڈے واری کے مقام پر 2 مسافر بسوں میں تصادم ہوا ہے، افسوسناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔
ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال بیلہ منتقل کیا گیا ہے جہاں سے شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جاٸے گا۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ جاوید جو کہ کراچی سے گوادر جارہی تھی اور الممتاز کوچ گوادر سے کراچی آرہی تھی کہ تصادم ہوگیا۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقے قیوم آباد میں بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو غلنئی اسپتال منتقل کردیا۔
ریسیکو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔