پشاور، آئرن جالیوں نے پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا بم حملہ ناکام بنا دیا

ایک ماہ قبل خیبر پختونخوا پولیس نے ڈرون حملوں کے خطرے کے پیش نظر مختلف تھانوں اور چیک پوسٹوں پر لوہے کی حفاظتی جالیاں نصب کی تھیں۔

October 28, 2026 · قومی
پشاور، آئرن جالیوں نے پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا بم حملہ ناکام بنا دیا

پشاور، آئرن جالیوں نے پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا بم حملہ ناکام بنا دیا

پشاور میں پولیس اسٹیشن حسن خیل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مؤثر حفاظتی انتظامات کے باعث حملے میں استعمال ہونے والا بم شیل پھٹنے سے محفوظ رہا۔

سی سی پی او میاں سعید کے مطابق پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے بم شیل پھینکا گیا، تاہم وہاں نصب لوہے کی حفاظتی جالیوں کے باعث بم شیل پھٹ نہ سکا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم شیل کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل خیبر پختونخوا پولیس نے ڈرون حملوں کے خطرے کے پیش نظر مختلف تھانوں اور چیک پوسٹوں پر لوہے کی حفاظتی جالیاں نصب کی تھیں۔

اس اقدام کا مقصد ڈرون حملوں کی صورت میں ممکنہ نقصان کو کم سے کم کرنا تھا۔