فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان اسمبلی، ن لیگ وزارت اعلیٰ کیلیےاپنا امیدوار لانے کیلیے متحرک

مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا جس میں آزاد اراکین اور دیگر جماعتوں سے بات چیت کے لیے کمیٹی کی تشکیل دی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ بھی کیا۔دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نیا وزیر اعلیٰ ہر صورت ایک جیالا ہی ہوگا۔

پیپلز پارٹی نے صوبے میں حکومت سازی کے لیے بلوچستان کے نومنتخب ارکان اسمبلی سے مشاورتی اجلاس بھی کیا ہے جس میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پرغورکیا گیا۔اجلاس میں بلوچستان کے نومنتخب ایم پی ایز اور سینئر قیادت نے شرکت کی ۔