پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ
میرے علم میں نہیں کہ ابھی ہاؤس مکمل ہے یا نہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین شاہ
اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر اوروزیراعلی کاانتخاب ہوگا، فائل فوٹو
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین شاہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22فروری کو بلایا جا رہا ہے۔
مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن نہ ہونے کے باعث ہاؤس نامکمل ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ میرے علم میں نہیں کہ ابھی ہاؤس مکمل ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلا اجلاس مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کے بغیر نہیں بلایا جا سکتا، آزاد ارکان کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوئے تو مخصوص نشستوں سے محروم نہ کیا جائے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین شاہ کا کہنا تھا کہ کسی جماعت کی مخصوص نشستیں دوسری جماعت میں بانٹنا مناسب نہیں ۔