پشین میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 4 زخمی
بوستان میں مخالفین کی فائرنگ، پولیس کی مزید نفری روانہ، علاقے میں کشیدگی برقرار
October 28, 2026 · قومی
فائل فوٹو
پشین: بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے بوستان میں دشمنی پر مخالفین نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے، جس کے پیش نظر پولیس کی مزید نفری روانہ کردی گئی ہے۔