یہاں موجود کوئی بھی کچھ کہنا چاہتا ہے تو کہہ سکتا ہے، فائل فوٹو
یہاں موجود کوئی بھی کچھ کہنا چاہتا ہے تو کہہ سکتا ہے، فائل فوٹو

جج کے مستعفی ہونے پر کارروائی ختم نہیں ہوگی، سپریم کورٹ

اسلام آباد: ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کیخلاف سپریم کونسل کی کارروائی جاری رکھنے کی حکومتی اپیل جزوی طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کارروائی شروع ہو چکی ہو تو جج کے مستعفی ہونے پر کارروائی ختم نہیں ہوگی۔سپریم کورٹ نے چار ایک سے فیصلہ سنایا،جسٹس حسن اظہر رضوی نے اکثریتی فیصلہ سے  اضتلاف کیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سپریم جوڈیشل کونسل کو جسٹس (ر) مظاہر نقوی کے خلاف کارروائی کی اجازت دیدی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ جب سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی شروع کردے تو استعفیٰ یا ریٹائرمنٹ پر کارروائی ختم نہیں ہو سکتی۔

سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کے خلاف جوڈیشل کونسل میں کارروائی جاری رکھنے سے متعلق وفاقی حکومت کی اپیل پر سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی۔

واضح رہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل میں اپنے خلاف آڈیو لیک اسکینڈل کی سنوائی پر استعفی دے دیا تھا جس پر حکومت نے ان کے خلاف جوڈیشل کونسل میں کارروائی جاری رکھے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہوئی ہے۔