سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر 20 گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا، فائل فوٹو
سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر 20 گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا، فائل فوٹو

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

اسلام آباد: پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ماہرین نے ممکنہ تاریخ بتا دی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں یکم رمضان المبارک 11 مارچ کو ہوگا تاہم حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔

واضح رہے 26 سال بعد رمضان المبارک کی سردیوں میں آمد ہو گی، آئندہ ڈیڑھ دہائی سے زائد عرصے کیلیے ماہ مبارک کی آمد موسم بہار، موسم سرما اور موسم خزاں میں ہو گی۔