اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد میں بسنت پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، ڈور اور پتنگیں بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف بھی خصوصی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق پتنگ بازی پر گرفتار ہونے والوں کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos